0
Saturday 11 Jun 2016 10:11

عید کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی تحریک مسلم لیگی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی، حسن انعا م پراچہ

عید کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی تحریک مسلم لیگی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی، حسن انعا م پراچہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سرگودہا کے رہنما حسن انعام پراچہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی ملک گیر تحریک مسلم لیگ ن کی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی۔ انکا کہنا تھا کہ یہ بات طے ہے کہ لیگی حکو مت اب چند ماہ کی مہمان ہے۔ پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما کا سرگودہا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لیگی ٹولہ اب کچھ بھی کر لے، ا س کے اقتدار کی ڈوبتی کشتی کسی صورت بھی نہیں بچ سکتی۔ واضح رہے کہ عمران کی جانب سے پانامہ لیکس سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں احتجاجی جلسوں کا سلسلہ جاری ہے جو رمضان المبارک کے بعد بھی جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 544820
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش