0
Saturday 11 Jun 2016 15:33

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی شیعہ علماء کونسل کے رہنما سے ملاقات، احتجاجی جلسے میں شرکت کی دعوت

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی شیعہ علماء کونسل کے رہنما سے ملاقات، احتجاجی جلسے میں شرکت کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام 12جون کو چوک گھنٹہ گھر ملتان میں احتجاجی جلسے کے اعلان کے بعد تیاریاں جاری، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا مظہرعباس صادقی، مولانا ہادی حسین ہادی، سلیم عباس صدیقی اور دیگر رہنمائوں کی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں جاری۔ دریں اثناء علامہ اقتدار حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل ملتان کے ڈویژنل صدر علامہ مجاہد عباس گردیزی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر امتیاز حسین صدیقی، صوبائی رہنما علی رضا طوری، سید فرخ مہدی اور دیگر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران علامہ اقتدار نقوی نے ایس یو سی کے رہنما کو ملتان میں 12جون کو ہونے والے شیعہ نسل کشی، فرقہ واریت، دہشت گردی کے خلاف احتجاجی جلسے میں شرکت کی دعوت دی، جسے شیعہ علماء کونسل کے رہنما نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ شرکت کی آمادگی کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 544909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش