QR CodeQR Code

جنوبی پنجاب میں بھی لانگ مارچ کیلئے عوام رابطہ مہم کا آغاز کردیا گیا، عدیل عباس

11 Jun 2016 17:07

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے رہنماء کا لیہ میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر حکمرانوں نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو عید کے بعد جنوبی پنجاب کے ہر ضلع، شہر، گاوں اور قصبہ سے عوام کا سیلاب نکلے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ جنوبی پنجاب کے رہنماء سید عدیل عباس زیدی کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، انشاء اللہ لاکھوں افراد جنوبی پنجاب سے عید الفطر کے بعد اسلام آباد کا رخ کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے سلسلہ میں ضلع لیہ کے علاقہ فتح پور میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی لانگ مارچ کے حوالے سے عوام رابطہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، اگر حکمرانوں نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو عید کے بعد جنوبی پنجاب کے ہر ضلع، شہر، گاوں اور قصبہ سے عوام کا سیلاب نکلے گا، انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی عوام رابطہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، لانگ مارچ تاریخی ہوگا اور ملت تشیع اپنی وحدت کے ذریعے کامیاب ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 544937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/544937/جنوبی-پنجاب-میں-بھی-لانگ-مارچ-کیلئے-عوام-رابطہ-مہم-کا-ا-غاز-کردیا-گیا-عدیل-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org