0
Saturday 11 Jun 2016 18:15

کراچی، تین ملزمان 90 روز کے لیے رینجرز کے حوالے، ایک ملزم کا تعلق سیاسی جبکہ دو کا کالعدم تحریک طالبان سے ہے

کراچی، تین ملزمان 90 روز کے لیے رینجرز کے حوالے، ایک ملزم کا تعلق سیاسی جبکہ دو کا کالعدم تحریک طالبان سے ہے
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے تین ملزمان کو 90 روز کے لیے رینجرز کے حوالے کردیا ہے۔ ایک ملزم کا تعلق سیاسی جبکہ دو کا کالعدم تنظیم سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں رینجرز نے تین ملزمان کو پیش کیا۔ ملزمان میں ایم کیو ایم کارکن سید آل نقوی جبکہ کالعدم تحریک طالبان کے کارندے نور ولی اور نور خان شامل ہیں۔ اس موقع پر رینجرز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایم کیو ایم کارکن سید آلِ نقوی دہشت گردوں کا سہولت کار ہے اور سرکاری محکمے میں گریڈ 18 کا افسر ہے۔ دوسری طرف تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کالعدم تحریک طالبان کے کارندے نور ولی اور نورخان کا تعلق بیت اللہ محسود اور سجنا گروپ سے ہے۔ ملزمان 2008 میں ایئرپورٹ کی حدود میں 15 کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ہیں جبکہ ملزمان وزیرستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک بھی چلاتے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش کرنا باقی ہے لہٰذا ملزمان کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیا جائے، جس پر عدالت کی رینجرز کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو 90 روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 544954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش