0
Saturday 11 Jun 2016 21:53

پاناما لیکس، وزیراعظم کیخلاف نیب میں انکوائری کیلئے درخواست دائر

پاناما لیکس، وزیراعظم کیخلاف نیب میں انکوائری کیلئے درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کیخلاف نیب میں انکوائری کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواستگزار شہری منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کے افراد نے اپنے اثاثے چھپائے، رقم غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کی اور قوم سے غلط بیانی کی۔ نیب آرڈیننس کے سیکشن اٹھارہ کے تحت نیب وزیراعظم کے خلاف پانامہ لیکس کے معاملے پر ازخود کارروائی کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی نوٹسز کے جواب میں چیئرمین نیب نے ابھی تک نہ تو عدالت عالیہ میں اپنا جواب داخل کرایا ہے اورنہ ہی وزیراعظم اور ان کی فیملی کیخلاف از خود اختیارات استعمال کرتے ہوئے انکوائری شروع کی جو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پانامہ لیکس کے معاملے پر چئیرمین نیب سے جواب طلب کرے اور وزیر اعظم کے خلاف نیب کو انکوائری کا حکم دے۔
خبر کا کوڈ : 544996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش