0
Saturday 11 Jun 2016 21:54

زینبیہ دہشتگردانہ دھماکوں کے ذمہ دار دہشتگردی کے سرکاری حامی ترکی، سعودی عرب اور قطر ہیں، شامی وزیراعظم

زینبیہ دہشتگردانہ دھماکوں کے ذمہ دار دہشتگردی کے سرکاری حامی ترکی، سعودی عرب اور قطر ہیں، شامی وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ شام کے وزیراعظم وائل الحلقی نے زینبیہ کے علاقے میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ شامی وزیراعظم نے کابینہ کے اجلاس میں سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے حرم کے قریب ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد اس طرح کے حملے اس لئے کر رہے ہیں تاکہ شامی فوج کی کامیابیوں سے لوگوں کی توجہ کو ہٹایا جا سکے۔ شام کے وزیراعظم نے ان دھماکوں کا ذمہ دار دہشت گردی کے سرکاری حامیوں ترکی، سعودی عرب اور قطر کو قرار دیا اور عالمی برادری سے کہا کہ وہ دہشت گردی کے لئے مالی حمایت کے راستوں کو بند کرائے۔ ہفتے کو دمشق کے مضافاتی علاقے زینبیہ میں جہاں جناب زینب سلام اللہ علیھا کا حرم واقع ہے، دو دہشت گردانہ بم دھماکوں میں کم سے کم بیس افراد جاں بحق اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے، بتایا جاتا ہے کہ زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت نازک ہے، ان دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ داعش نے قبول کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 545025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش