QR CodeQR Code

خلیل مسیح کیساتھ تشدد میں ملوث افراد کو سزا دی جائے، شیری رحمان

12 Jun 2016 02:21

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں پیپلزپارٹی کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت اپنے شہریوں کے ساتھ اس برتاو پر اپنی پوزیشن واضع کرے، یہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول عمل ہے۔ پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ جاری مذہبی ظلم و ستم کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے قصور میں خلیل مسیح پر ہونے والے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ شیری رحمان کہتی ہیں اقلیتوں پر تشدد برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ خلیل مسیح کے ساتھ تشدد میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے، حکمران جماعت اپنے شہریوں کے ساتھ اس برتاو پر اپنی پوزیشن واضع کرے، یہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول عمل ہے۔ پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ جاری مذہبی ظلم و ستم کو برداشت نہیں کیا جا سکتا، وہ دوسرے درجے کے شہری نہیں بلکہ برابر کے پاکستانی ہیں۔ عیسائی اور ہندھو شہریوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک نہیں کیا جانا چاہئے۔ اسلام ہمیں ہمدردی اور ذات، مسلک یا مذہب کی بنیاد پر فرق کے بغیر کمزور اور غریب اور اقلیتوں کی دیکھ بھال کا درس دیتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 545046

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/545046/خلیل-مسیح-کیساتھ-تشدد-میں-ملوث-افراد-کو-سزا-دی-جائے-شیری-رحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org