0
Sunday 12 Jun 2016 13:46

حکومت وطن عزیز کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کیلئے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، ملک محمد عزیر خان

حکومت وطن عزیز کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کیلئے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، ملک محمد عزیر خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن خوشاب کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رُکن ملک محمد عزیر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیساتھ ساتھ وطن عزیز کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کیلئے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ خوشاب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ امریکی ڈرون حملوں پر حکومت پاکستان کی جانب سے امریکہ کو سخت انتباہ اس امر کی واضح دلیل ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی حقوق اور سرزمین وطن کی محافظ ہے پاکستان کی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع یقینی بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 545137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش