QR CodeQR Code

جھنگ میں 106سرکاری عمارتوں اور عوامی مقامات کی سکیورٹی سویپنگ مکمل کر لی گئ، ضلعی آفیسر سول ڈیفنس

12 Jun 2016 16:09

اسلام ٹائمز: ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس جھنگ عرفان علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جن عمارتوں کی سکیورٹی سویپنگ کی گئی ہے ان میں عدالتیں، مساجد، گرجا گھر اور دیگر مقامات شامل ہیں، سکیورٹی سویپنگ کے دوران بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے نے ان مقامات اور عمارتوں میں موجود تمام اشیاء کو چیک کر کے کلیئر کیا۔


اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس ضلع جھنگ کے ساتھ تربیتی مشقوں کیساتھ ساتھ ہنگامی حالات کے پیش نظر محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے گزشتہ ماہ ضلع بھر میں 106سرکاری عمارتوں اور عوامی مقامات کی سکیورٹی سویپنگ کی گئی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس عرفان علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن عمارتوں کی سکیورٹی سویپنگ کی گئی ہے ان میں عدالتیں، مساجد، گرجا گھر اور دیگر مقامات شامل ہیں۔ سکیورٹی سویپنگ کے دوران بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے نے ان مقامات اور عمارتوں میں موجود تمام اشیاء کو چیک کر کے کلیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصہ میں سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کے ساتھ تربیتی مشقوں میں حصہ لیا۔


خبر کا کوڈ: 545161

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/545161/جھنگ-میں-106سرکاری-عمارتوں-اور-عوامی-مقامات-کی-سکیورٹی-سویپنگ-مکمل-کر-لی-گئ-ضلعی-آفیسر-سول-ڈیفنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org