QR CodeQR Code

آئی ایس او کا تیسرا اجلاس عاملہ اختتام پذیر، 45 واں مرکزی کنونشن 2 ستمبر کو لاہور میں منعقد ہوگا

12 Jun 2016 17:09

اسلام ٹائمز: سیالکوٹ میں منعقد ہونے والے اجلاس عاملہ میں ملک بھر سے 23 ڈویژن کے صدور، سابق مرکزی صدور، علما، اراکین مجلس نظارت، سابقین اور نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں اراکین عاملہ کے فیصلہ کے مطابق مرکزی سینئر نائب صدر احسن نقوی کو چیئرمین کنونشن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا تیسرا اجلاس سیالکوٹ میں تین روز کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ آئی ایس او کا مرکزی کنونشن لاہور میں 2 ستمبر سے منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طلباء شریک ہونگے، تین روزہ کنونشن میں علمائے کرام، وکلا حضرات، دانشور، انجینرز، دانشور اور پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں کے طلبا بھی شریک ہونگے، کنونشن کے اہم پروگرامات میں، انٹرنیشنل تعلیمی سیمینار، محفل دوستان، اسٹڈی سرکلز، شب شہدا اور محب کنونشن سمیت نئے مرکزی صدر کا انتخاب و اعلان اور ریلی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اجلاس عاملہ میں ملک بھر سے 23 ڈویژن کے صدور، سابق مرکزی صدور، علما، اراکین مجلس نظارت، سابقین اور نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں اراکین عاملہ کے فیصلہ کے مطابق مرکزی سینئر نائب صدر احسن نقوی کو چیئرمین کنونشن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 545213

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/545213/آئی-ایس-او-کا-تیسرا-اجلاس-عاملہ-اختتام-پذیر-45-واں-مرکزی-کنونشن-2-ستمبر-کو-لاہور-میں-منعقد-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org