0
Sunday 12 Jun 2016 17:06

کراچی پولیس کی کارروائیاں، خاتون سمیت 22 ملزمان گرفتار

کراچی پولیس کی کارروائیاں، خاتون سمیت 22 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران پولیس نے مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ایک خاتون سمیت 22 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے گلشن اقبال کے علاقے اعظم گوٹھ میں کارروائی کے دوران خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے۔ حراست میں لیے ملزمان جرائم کی کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ بوٹ بیسن میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب پولیس نے ڈالمیا میں دہشت گردی اور دیگر مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث افراد کی موجودگی کی اطلاع پر گھر گھر تلاشی لی اور اس دوران 15 افراد کو حراست میں لے لیا۔
خبر کا کوڈ : 545215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش