0
Sunday 12 Jun 2016 17:51

امریکہ اور اس کے حواری پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتے، رحمت وردگ

امریکہ اور اس کے حواری پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتے، رحمت وردگ
اسلام ٹائمز۔ تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خاں وردگ نے کہا ہے کہ امریکہ، بھارت اور اس کے حواری پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے اس لئے وہ اس کیخلاف سازشوں میں مصروف رہتے ہیں ان کی خواہش ہے کہ چائنہ راہداری منصوبے کو وقتی طور پر رکوا دیا جائے مگر ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہو سکتی، تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان کے مفادات کیلئے متفق ہو جانا چاہیے ہمیں جس ملک سے بھی فائدہ ہو اس سے کاروبار کرنا چاہیے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمت خاں وردگ نے کہا کہ پاناما لیکس میں پاکستانی سیاستدانوں کو چائنہ راہداری منصوبہ روکنے کیلئے پھنسایا جا رہا ہے، نہ پہلے آنیوالے وکی لیکس کا کچھ بنا تھا اور نہ ہی اب پاناما لیکس کا کچھ بنے گا ایسی افواہیں پاکستان کے دشمن اڑا رہے ہیں چائنہ راہداری منصوبے سے پاکستان خوشحال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ موجوہ حالات میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان کے مفادات کیلئے متفق ہو جانا چاہیے ہمیں جس ملک سے بھی فائدہ ہو اس سے کاروبار کرنا چاہیے امریکی پالیسیوں سے حکمرانوں کو جان چھڑانی چاہیے یہ ملک کی تباہی کا سبب بن رہی ہیں اگر ایسے ہی حالات رہے تو پاکستان کبھی بھی معاشی ترقی نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن ممالک امریکہ، بھارت، اسرائیل نے ملکر پاناما لیکس کا شوشا چھوڑا ہے ان کا مقصد پاکستان میں افراتفری پیدا کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 545234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش