QR CodeQR Code

دس رمضان المبارک سے بھرپور طریقے سے القدس ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے روابط کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، یعقوب شہباز

12 Jun 2016 18:09

اسلام ٹائمز: ماہ رمضان کی تربیتی نشت سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی سندھ کے نائب صدر نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک کے چاروں صوبوں میں یوم القدس ریلیاں نکالی جائیں گی، جمعتہ الوداع کے موقع پر ریلیاں، سیمینارز، مظاہرے اور مذاکروں کا انعقاد کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے نائب صدر و سیاسی امور کے انچارج محمد یعقوب شہباز نے صوبائی دفتر میں کارکنان کی ماہ رمضان کی تربیتی نشت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، اقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم ممالک اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور اسرائیلی جارحیت رکوانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں، امن کے بغیر دنیا کو پُرامن بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک کے چاروں صوبوں میں یوم القدس ریلیاں نکالی جائیں گی، جمعتہ الوداع کے موقع پر ریلیاں، سیمینارز، مظاہرے اور مذاکروں کا انعقاد کیا جائے گا، دس رمضان المبارک سے بھرپور طریقے سے القدس ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے روابط کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، 23 تا 18 رمضان المبارک یوم علی علیہ اسلام اور شب ہائے قدر کے پروگرام اور 25 رمضان المبارک کو یوم القدس ریلی نکالی جائے گی جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام و ذاکرین عظام شرکت کریں گے۔ یعقوب شہباز نے اس موقع پر حکومت سندھ، وزیر داخلہ سندھ، ڈی جی رینجرز سندھ اور تمام قانون نافذ کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ یوم علی علیہ اسلام، شبہائے قدر، یوم القدس اور نماز عید پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں تاکہ انسانی جانوں سے کھیل کھیلنے والے نجس دہشت گرد اپنی کسی بھی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں کامیاب نہیں ہونے پائیں۔


خبر کا کوڈ: 545239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/545239/دس-رمضان-المبارک-سے-بھرپور-طریقے-القدس-ریلی-کو-کامیاب-بنانے-کے-لئے-روابط-کا-سلسلہ-شروع-کیا-جائے-گا-یعقوب-شہباز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org