QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا سے پنجاب اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار

12 Jun 2016 20:55

اسلام ٹائمز: پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے برآمد ہونے والے اسلحے میں 20 پستول، 2 کلاشنکوف اور مختلف بور کے 30 ہزار سے زائد کارتوس بھی شامل ہیں۔ یہ تمام اسلحہ پنجاب اسمگل کیا جارہا تھا۔ گرفتار ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے پشاور میں انڈس ہائی وے  پر ایک گاڑی سے  بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کوہاٹ کے قریب انڈس ہائی وے پر مسلم چیک پوسٹ پر تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے پشاور سے پنجاب جانے والی ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا، پولیس نے گاڑی میں سوار دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔ کوہاٹ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے برآمد ہونے والے اسلحے میں 20 پستول، 2 کلاشنکوف اور مختلف بور کے 30 ہزار سے زائد کارتوس بھی شامل  ہیں۔ یہ تمام اسلحہ پنجاب اسمگل کیا جارہا تھا۔ گرفتار ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 545264

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/545264/خیبر-پختونخوا-سے-پنجاب-اسلحہ-اسمگل-کرنے-کی-کوشش-ناکام-2-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org