0
Sunday 12 Jun 2016 23:33

پشاور، اسلحہ سے بھری گاڑی پنجاب سمگل کرنیکی کوشش ناکام

پشاور، اسلحہ سے بھری گاڑی پنجاب سمگل کرنیکی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ اسلحہ کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنیکی کوشش ناکام بناکر پشاور پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسلحہ کی بڑی کھیپ گاڑی کے خفیہ خانوں کے ذریعے درہ آدم خیل سے پنجاب منتقل کی جارہی تھی کہ پشاور پولیس نے بروقت کارروائی انجام دیکر یہ کوشش ناکام بنادی۔ پولیس کے مطابق تھانہ پہاڑی پور کی حدود میں کامیاب کاروائی کرکے علاقہ غیر سے لاہور سمگل کیا جانے والا اسلحہ پکڑ لیا۔ پولیس کے مطابق اسلحہ درہ آدم خیل سے لاہور منتقل کیا جارہا تھا۔ خفیہ اطلاع پر ملزمان کو رنگ روڈ کے مقام پر گاڑی سمیت گرفتار کیا گیا۔ گاڑی کے خفیہ خانوں سے تیس ہزار کار توس دو کلاشنکوف اور بیس پستول برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 545273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش