QR CodeQR Code

پی ٹی آئی مسلم لیگ ن پر دھاندلی کا بے بنیاد الزام لگا کر قومی معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہے، رانا غوث بخش

13 Jun 2016 13:24

اسلام ٹائمز: سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان جانتے ہیں کہ وہ عوامی ووٹوں سے کبھی بھی حکومت میں نہیں آسکتے، اس لیے وہ سازشی کلچر کے ذریعے چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن سرگودہا کے رہنما اور پنجاب کے رکن صوبائی اسمبلی رانا منور غوث نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2014 سے پی ٹی آئی مسلم لیگ ن پر انتخابات میں دھاندلی کا بے بنیاد الزام لگا کر قومی معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہے، اسی طرح پانامہ لیکس ڈرامہ صرف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے مشن کے خلاف سازش ہے۔ سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان جانتے ہیں کہ وہ عوامی ووٹوں سے کبھی بھی حکومت میں نہیں آسکتے، اس لیے وہ سازشی کلچر کے ذریعے چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 545404

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/545404/پی-ٹی-آئی-مسلم-لیگ-ن-پر-دھاندلی-کا-بے-بنیاد-الزام-لگا-کر-قومی-معیشت-کو-نقصان-پہنچا-رہی-ہے-رانا-غوث-بخش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org