0
Monday 13 Jun 2016 13:38

دوسروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے والے خود ملک سے باہر پیسہ لگا رہے ہیں، ندیم اکرم چیمہ ایڈووکیٹ

دوسروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے والے خود ملک سے باہر پیسہ لگا رہے ہیں، ندیم اکرم چیمہ ایڈووکیٹ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف لائرز ونگ جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم اکرم چیمہ ایڈووکیٹ نے سرگودہا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے والے خود ملک سے باہر سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ سرگودہا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی جانب سے بیرون ملک سرمایہ کاری انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیرون ملک رہنے کے بہانے تلاش کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کرپشن کے خاتمہ کی جدوجہد اور پانامہ لیکس کے معاملہ پر ہر سطح پر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 545405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش