0
Monday 13 Jun 2016 13:59

عوامی خدمت محاذ میں کو ئی اختلا فات نہیں، عوام کی خدمت جاری رکھیں گے، سینیٹر محمد ظفراﷲ خان ڈھانڈلہ

عوامی خدمت محاذ میں کو ئی اختلا فات نہیں، عوام کی خدمت جاری رکھیں گے، سینیٹر محمد ظفراﷲ خان ڈھانڈلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع بھکر کی معروف سیاسی شخصیت اور سینیٹر محمد ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر عنایت شہانی اور غضنفر عباس چھینہ کے ساتھ ملکر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ بھکر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر محمد ظفر ﷲ خان ڈھانڈلہ نے کہا ہے کہ عوامی خدمت محاذ میں کو ئی اختلا فات نہیں، عامر شہانی اور غضنفر عباس چھینہ کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، بعض حلقے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، پی پی 50میں تعمیر اتی منصوبے ایم این اے ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ اور ایم پی اے عامر عنایت شہانی کی مشترکہ کاوشوں سے مکمل ہو رہے ہیں جبکہ پی پی 49میں تعمیرا تی منصوبے ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ اور ایم پی اے ملک غضنفر عباس چھینہ کی مشترکہ کاوشوں سے مکمل ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 545415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش