QR CodeQR Code

الخدمت فاؤنڈیشن یتیم بچوں کا حق ان کی عزت نفس مجروع کیے بغیر دیتی ہے، راؤ ظفر

15 Jun 2016 01:55

اسلام ٹائمز: گوجرہ میں افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا رحمت اللہ ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خلوص نیت سے یتیم بچوں کے سر پر دست شفقت رکھتے ہیں، در اصل وہ اپنی آخرت سنوارتے ہیں، تمام افراد کو اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے ذیلی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کے آرفن کیئر پروگرام کے تحت گوجرہ، فیصل آباد میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں جماعت اسلامی کے مقامی و ضلعی قائدین کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ فاؤنڈیشن کے تحصیل صدر ڈاکٹر عطاء اللہ حمید نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر راؤ ظفر نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن یتیم بچوں کا حق ان کی عزت نفس مجروع کیے بغیر دیتی ہے، تاکہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا رحمت اللہ ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خلوص نیت سے یتیم بچوں کے سر پر دست شفقت رکھتے ہیں، در اصل وہ اپنی آخرت سنوارتے ہیں، تمام افراد کو اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 545422

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/545422/الخدمت-فاؤنڈیشن-یتیم-بچوں-کا-حق-ان-کی-عزت-نفس-مجروع-کیے-بغیر-دیتی-ہے-راؤ-ظفر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org