0
Monday 13 Jun 2016 18:24

اسرائیل، انڈیا، امریکہ گٹھ جوڑ ملکی سلامتی کیلئے شدید خطرہ ہے، جمشید دستی

اسرائیل، انڈیا، امریکہ گٹھ جوڑ ملکی سلامتی کیلئے شدید خطرہ ہے، جمشید دستی
اسلام ٹائمز۔ ممبر قومی اسمبلی و عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید خان دستی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل، انڈیا اور امریکہ کا گٹھ جوڑ پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اور یہ گٹھ جوڑ پاکستان کی سلامتی کے لیے شدید خطرے کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں افغانستان میں چھپے پاکستان دشمن دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنی چاہیے اور امریکہ کو افغانستان سے نکالنے کے لیے مضبوط حکمت عملی اپنانا ہو گی۔ امریکہ، اسرائیل اور انڈیا بلوچستان، فاٹا، وزیرستان اور کراچی میں دہشتگردی کے حملوں میں ملوث ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ اور داخلہ پالیسی امریکہ کے کنٹرول میں ہے۔ اس وقت پورے پاکستان کی عوام کی نظریں پاک فوج پر ہیں۔ پاک فوج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے۔ پاک فوج کو چاہیے کہ کرپٹ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں پر توجہ دینے کی بجائے اپنی حکمت عملی بنا کر وطن عزیز کو مضبوط کریں۔ دریں اثنا جمشید خان دستی نے سینیٹر حافظ حمداللہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی معاشرے میں عورت کا بہت بڑا مقام ہے مگر جب عورت مردوں کے ساتھ بیٹھ کر شرمناک گفتگو کرے گی تو پھر انہیں جواب بھی ایسے ہی ملیں گے۔
خبر کا کوڈ : 545488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش