0
Sunday 13 Feb 2011 12:32

پاکستان سے تعلقات میں کشیدگی،امریکا نے سہ ملکی مذاکرات ملتوی کر دیئے

پاکستان سے تعلقات میں کشیدگی،امریکا نے سہ ملکی مذاکرات ملتوی کر دیئے
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-دو پاکستانی شہریوں کے قتل کرنے والے امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی گرفتاری اور اس کی رہائی کے امریکی مطالبے کو نظر انداز کرنے پر پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں کشیدگی آ گئی ہے جس کے بعد امریکی نے سہ فریقی مذاکرات ملتوی کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کرولی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مذاکرات میں التوا کی وجہ پاکستان میں حالیہ سیاسی تبدیلیاں ہیں اور مذاکرات ملتوی کرنے کا فیصلہ واشنگٹن میں موجود پاکستانی اور افغان حکام سے مشاورت کے بعد کیا گیا، جو رواں ماہ کی 23 اور 24 تاریخ کو ہونے تھے۔ ترجمان نے مزید کہ امید ہے کہ جلد موقع ملتے ہی تینوں فریق دوبارہ مذاکرات کی میز پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن افغانستان، پاکستان اور امریکا کے درمیان پائیدار روابط کیلئے پرُعزم ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکا نے پاکستان، افغانستان اور امریکہ کے درمیان سہ فریقی مذاکرات غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیئے گئے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بظاہر کہا ہے کہ مذاکرات پاکستان میں سیاسی تبدیلیوں کے تناظر میں ملتوی کئے گئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کرولی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ مذاکرات پاکستان میں حالیہ سیاسی تبدیلیوں اور واشنگٹن میں پاکستان اور افغانستان کے حکام سے اتفاق کے بعد ملتوی کئے گئے۔ سہ فریقی مذاکرات رواں ماہ کی تیئیس اور چوبیس تاریخ کو واشنگٹن میں ہونا تھے۔
واضح رہے کہ امریکی میڈیا نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ دو شہریوں کے قتل کے الزام میں گرفتار امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو رہا نہ کرنے کی وجہ سے امریکہ نے پاکستان کے ساتھ اعلیٰ سطح کے مذاکرات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ کہ پاکستان افغانستان اور امریکہ کے وزراء خارجہ کا واشنگٹن میں ہونے والا اجلاس بھی خطرے میں پڑ جائے گا۔

خبر کا کوڈ : 54552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش