0
Monday 13 Jun 2016 21:08

ماہ رمضان میں ہمیں ایثار و قربانی کے جذبات کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیئے، عالم کربلائی

ماہ رمضان میں ہمیں ایثار و قربانی کے جذبات کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیئے، عالم کربلائی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود عالم کربلائی نے کہا ماہ صیام تزکیہ نفس کا مہینہ ہے، اس مقدس مہینہ میں اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیں صوم و صلواۃ کے ذریعے اپنی اندرونی کثافتیں صاف کرنے کا موقع عطا کرتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی وحدت ہاؤس صوبائی دفتر میں کارکنان کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عالم کربلائی نے کہا کہ اس ماہ مبارک میں ہمیں ایثار و قربانی کے جذبات کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیئے، سحری و افطاری کے اوقات میں عزیز و اقرباء کی ضروریات کو بھی پیش نظر رکھا جائے، جو لوگ رمضان کے دنوں میں چور بازاری اور خود ساختہ مہنگائی کرتے ہیں، وہ روزہ داروں کی مشکلات میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں، اس طرح کے اعمال روزہ کی قبولیت میں مانع ہیں، ایسے لوگ روزہ کے روحانی فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں، روزہ محض بھوکا رہنے کا نام نہیں بلکہ اپنے تمام اعضا کو غیر شرعی امور سے دور رکھنے کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ صبر، برداشت اور رواداری اس مقدس مہینے کے خصوصی انعام ہیں، روزے کا حقیقی لطف ان انعامات کے حصول میں ہے اور یہ تبھی حاصل ہوتے ہیں جب نفس کے ساتھ جہاد میں ثابت قدمی اور استقامت اختیار کی جائے، مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ملک بھر کی طرح مخیر حضرات کے تعاون سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی مستحقین میں پانچ ہزار سے زائد راشن تقسیم کئے ہیں اور انشااللہ مخیر حضرات کے تعاون سے اس سللے کو جاری رکھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 545525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش