0
Monday 13 Jun 2016 21:32

جبری زکوٰۃ و فطرے کی وصولی میں ملوث عناصر کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی جائے، آئی جی سندھ

جبری زکوٰۃ و فطرے کی وصولی میں ملوث عناصر کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی جائے، آئی جی سندھ
اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ رمضان المبارک کے دوران فرائض پر مامور افسران اور جوانوں کے لیئے سحر و افطار کے انتظامات تھانوں کی سطح پر یقینی بنائے جائیں تاکہ پولیس اپنے اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود رہتے ہوئے سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو غیر معمولی بناسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوز اپنے علاقوں / تھانہ حدود میں پیٹرولنگ اسنیپ چیکنگ سمیت خفیہ سراغ رسانی جیسے اقدامات کو ہر سطح پر مربوط اور موثر بنائیں اور کسی بھی اطلاع یا انٹیلی جینس معلومات پر فوری ریسپانس کے تحت ممکنہ انسدادی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ ترجمان سندھ پولیس نے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ میں عوام سے کہا ہے کہ کسی بھی علاقہ، مارکیٹ، بازاروں یا دیگر کاروباری مراکز یا رہائشی آبادیوں میں جبری زکوٰۃ، فطرہ وغیرہ کی وصولی میں مصروف عناصر یا مختلف تنظیموں کے کارندوں کی اطلاع فوری مددگار 15 کے مراکز، ہیلپ لائن 1915، قریبی تھانوں، ایس ایس پیز، ڈی آئی جیز دفاتر یا پیٹرولنگ میں مصروف موبائلوں موٹر سائیکل سوار دستوں کو دی جائے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ رمضان المبارک کے تینوں عشروں باالخصوص یوم علی علیہ السلام، یوم القدس، طاق راتوں بشمول شب قدر کے موقع پر جملہ سیکیورٹی اقدامات کو غیر معمولی بنانے کے ساتھ ساتھ فلیگ مارچ کے اقدامات کو بھی ممکن بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 545533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش