QR CodeQR Code

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے سیاسی جماعت کے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

13 Jun 2016 23:10

اسلام ٹائمز: انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت جنید اور عادل کے نام سے ہوئی ہے، جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرکے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا، جو مختلف واداتوں میں مطلوب تھے۔ انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت جنید اور عادل کے نام سے ہوئی ہے، جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، جنہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 545569

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/545569/کراچی-کے-علاقے-سرجانی-ٹاؤن-سے-سیاسی-جماعت-دو-ٹارگٹ-کلرز-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org