QR CodeQR Code

مفتی ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی ؒشہید کا ساتواں یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

14 Jun 2016 00:59

اسلام ٹائمز: مفتی سرفراز احمد شہید کی برسی کے موقع پر وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک بھر میں 400 سے زائد مقامات پر قرآنی خوانی اور افطار ڈنرز کا اہتمام کیا گیا۔ برسی کی مرکزی تقریب دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور میں منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا شہید مفتی سرفراز نعیمی نے خودکش حملوں کیخلاف پہلا دلیرانہ فتویٰ دیا، وہ سادہ مزاج کے عظیم انسان تھے۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان دہشت گردوں کیخلاف فتویٰ دینے کی پاداش میں شہید ہونے والے سادہ مزاج بریلوی عالم دین ڈاکٹر مفتی سرفراز احمد نعیمی کا ساتواں یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک بھر میں 400 سے زائد مقامات پر قرآنی خوانی اور افطار ڈنرز کا اہتمام کیا گیا۔ برسی کی مرکزی تقریب دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور میں منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا شہید مفتی سرفراز نعیمی نے خودکش حملوں کیخلاف پہلا دلیرانہ فتویٰ دیا، وہ سادہ مزاج کے عظیم انسان تھے، حکمرانوں کے غیرآئینی اقدامات کیخلاف ڈٹ جانا ان کا طرہ امتیاز تھا۔ علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کرپشن کے خاتمے اور احتساب کے حوالے سے قانون سازی کی جائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت علی صدیقی نے کہا کہ شہید پاکستان نے ہمیشہ کلمہ حق پوری جرأت و بہادری سے ادا کیا۔ مفتی احمد سعید طفیل نے کہا کہ شہید انتہائی سادہ مزاج تھے، ان کی ساری زندگی خوف الٰہی اور عشق رسول سے عبارت تھی۔


خبر کا کوڈ: 545593

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/545593/مفتی-ڈاکٹر-سرفراز-احمد-نعیمی-شہید-کا-ساتواں-یوم-شہادت-انتہائی-عقیدت-احترام-سے-منایا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org