QR CodeQR Code

جنوبی لبنان سے اسرائیلی انخلاء کے 9سال مکمل ہونے پر حزب اللہ کی ریلی

23 May 2009 10:49

جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ہزاروں حامیوں نے جنوبی لبنان سے اسرائیلی انخلا کے9 سال مکمل ہونے پر خوشیاں منائی۔اس موقع پر حزب اللہ کے چیف سید حسن نصراللہ نے خفیہ مقام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ لبنان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے۔انہوں


 بیروت :جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ہزاروں حامیوں نے جنوبی لبنان سے اسرائیلی انخلا کے9 سال مکمل ہونے پر خوشیاں منائی۔اس موقع پر حزب اللہ کے چیف سید حسن نصراللہ نے خفیہ مقام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ لبنان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ لبنان کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اسے اس قابل بنائیں کہ وہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کرسکیں اور اپنی خودمختاری اور عوام کی آزادی کو برقرار رکھ سکیں تاکہ عالمی برادری میں ایک عظیم ریاست کے طور پر پہچانے جا سکیں جبکہ آنے والے الیکشن میں آپ کے بھرپور تعاون سے ہم لبنان کو ایک مستحکم ریاست بنا سکیں۔


خبر کا کوڈ: 5457

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/5457/جنوبی-لبنان-سے-اسرائیلی-انخلاء-کے-9سال-مکمل-ہونے-پر-حزب-اللہ-کی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org