0
Tuesday 14 Jun 2016 13:05

آزاد کشمیر الیکشن، پیپلز پارٹی کا 39حلقوں کے امیدواروں کا اعلان

آزاد کشمیر الیکشن، پیپلز پارٹی کا 39حلقوں کے امیدواروں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر انتخابات کے لئے 39 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اپنے آبائی حلقہ ایل اے 2 میرپور، اسپیکر سردار غلام صادق ایل اے 18 ہجیرہ سے امیدوار ہوں گے جبکہ صدر ریاست سردار یعقوب خان عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے، دو نشستوں پر امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پیر کو کشمیر ہاؤس میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے پریس کانفرنس میں پارٹی امیدواروں کا اعلان کیا جس کے مطابق ایل اے 1 میرپور سے افسر شاہد، ایل اے 2 میرپور چوہدری عبدالمجید، ایل اے 3 میرپور شہر چوہدری محمد اشرف، ایل اے 4 کھڑی چوہدری شیراز اکرم، ایل اے 5 بھمبر برنالہ چوہدری پرویز اشرف، ایل اے 6 سماہنی سے ٹکٹ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ایل اے 7 بھمبر شہر سے چوہدری انوار الحق، ایل اے 8 کوٹلی شہر الیاس چوہدری، ایل اے 9 نکیال جاوید بڈھانوی، ایل اے 10 سہنسہ چوہدری مظہر، ایل اے 11 چڑھوئی چوہدری یاسین، ایل اے 12 کھوئی رٹہ مطلوب انقلابی، ایل اے 13 دھیر کوٹ راجہ آصف علی، ایل اے 14 باغ وسطی سردار قمر الزمان، ایل اے 15 باغ شرقی سردار ضیاء القمر، ایل اے 16 حویلی طارق سعید، ایل اے 17 عباس پور سردار امجد یوسف، ایل اے 18 ہجیرہ سردار غلام صادق، ایل اے 19 راولاکوٹ شہر فرزانہ یعقوب، ایل اے 20 داتوٹ پاچھیوٹ بیگم شمشاد عزیز، ایل اے 21 سدھنوتی سردار محمد حسین، ایل اے 22 سدھنوتی بلوچ سردار فہیم اختر ربانی، ایل اے 23 نیلم میاں عبدالوحید، ایل اے 24 مظفرآباد 1 کوٹلہ جاوید ایوب ، ایل اے 25 مظفرآباد لچھراٹ بازل نقوی، ایل اے 26 مظفرآباد شہر حنیف اعوان، ایل اے 27 کھاوڑہ لطیف اکبر، ایل اے 28 ہٹیاں بالا صاحبزادہ اشفاق ظفر، ایل اے 29 لیپہ ویلی چوہدری رشید، ایل اے 30 جموں I چوہدری امیر حیدر، ایل اے 31 جموں II گوجرانوالہ چوہدری خادم حسین، ایل اے 32 جموں III سیالکوٹ چوہدری شوکت وزیر علی، ایل اے 33 جموں IV سے امیدوار کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، ایل اے 34 جموں V گجرات امجد علی، ایل اے 35 جموں VI چوہدری فخر الزمان، ایل اے 36 ویلی I عامر غفار لون، ایل اے 37 ویلی II عمر شریف بخاری، ایل اے 38 ویلی III حفیظ احمد بٹ، ایل اے 39 ویلی IV سید اظہر حسین گیلانی، ایل اے 40 ویلیV راولپنڈی عبدالسلام بٹ اور ایل اے 41 ویلی VI عبدالرحمان سلہریا امیدوار ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 545702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش