QR CodeQR Code

جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک اور وائس چانسلر کے دفتر پر نیب کا چھاپہ، تمام ریکارڈ ضبط

14 Jun 2016 16:56

اسلام ٹائمز: تفتیشی افسران نے وائس چانسلر کے دفتر سے تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا، جبکہ 4 افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کئے، چھاپہ غیر قانونی بھرتیوں اور مالی بے ضابطگیوں کی جانچ پڑتال کا تسلسل ہے، اس سلسلے میں جامعہ کراچی کے موجودہ اور سابق وائس چانسلرز کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نیب نے جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک اور وائس چانسلر کے دفتر پر چھاپہ مار کر تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیب کے اہلکاروں نے جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک اور وائس چانسلر کے دفتر پر چھاپہ مارا، نیب کے تفتیشی افسران نے وائس چانسلر کے دفتر سے تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا، جبکہ 4 افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کئے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپہ غیر قانونی بھرتیوں اور مالی بے ضابطگیوں کی جانچ پڑتال کا تسلسل ہے، اس سلسلے میں جامعہ کراچی کے موجودہ اور سابق وائس چانسلرز کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ 2 ماہ قبل بھی جامعہ کراچی میں رینجرز نے ایڈمن بلاک پر چھاپہ مار کر 5 غیر تدریسی ملازمین کو حراست میں لے لیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 545806

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/545806/جامعہ-کراچی-کے-ایڈمن-بلاک-اور-وائس-چانسلر-دفتر-پر-نیب-کا-چھاپہ-تمام-ریکارڈ-ضبط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org