0
Tuesday 14 Jun 2016 21:20

اورلینڈو حملہ آور کا داعش سے تعلق کا ثبوت نہیں ملا، باراک اوباما

اورلینڈو حملہ آور کا داعش سے تعلق کا ثبوت نہیں ملا، باراک اوباما
اسلام ٹائمز۔ اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر حملہ کرنے والے ملزم عمر متین کے حوالے سے امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ نائٹ کلب پر حملہ کرنے والے ملزم کا داعش سے تعلق کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کو اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر ہونے والے حملے کے بعد امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمس کومی نے امریکی صدر باراک اوباما کو حملے سے متعلق بریفنگ دی، جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اورلینڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ کرنے والا عمر متین انٹرنیٹ پر دستیاب انتہا پسندانہ معلومات سے متاثر ہوا تھا تاہم اس مرحلے پر ہمیں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے یہ پتا چلے کہ اسے باہر سے ہدایات جاری کی جارہی تھیں یا اس کا تعلق داعش سے تھا، البتہ حملہ آور نے آخری منٹ میں پولیس کو فون کر کے بظاہر داعش سے تعلق کا اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 545855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش