0
Tuesday 14 Jun 2016 21:29

کوئٹہ، پولیس کی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ، پولیس کی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک کالعدم تنظیم کے پانچ شدت پسند مارے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کے ہوائی اڈے کے قریب گشت پر مامور پولیس کی ایک گاڑی پر شدت پسندوں نے حملہ کیا۔ ان مسلح لوگوں نے چشمہ اچوزئی کے علاقے میں ایک باغ میں پناہ لے رکھی تھی کہ جیسے ہی ان لوگوں نے گاڑی کو اپنی طرف آتے دیکھا تو اس پر خودکار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس کے بقول مسلح افراد کی فائرنگ سے اہلکاروں کا جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن اس کے بعد یہاں پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی۔ جس نے علاقے میں شدت پسندوں کی تلاش شروع کی۔ اس دوران شرپسندوں کی جانب سے پولیس پر دوبارہ فائرنگ کی گئی۔ جوابی فائرنگ سے باغ میں روپوش پانچوں افراد مارے گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ باغ سے دو مو ٹر سائیکلیں، دیسی ساختہ بم اور خود کار ہتھیار بھی برآمد کیے گئے۔ حکام کے بقول ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 545859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش