0
Wednesday 15 Jun 2016 01:50

ملک بھر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کامبنگ آپریشن جاری رہے گا، راحیل شریف

ملک بھر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر  کامبنگ آپریشن جاری رہے گا، راحیل شریف
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں دیرپا استحکام کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کامبنگ آپریشن جاری رہے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فاٹا میں جنوبی اور شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن اور ٹی ڈی پیز کی واپسی اور آباد کاری کا جائزہ لینے کے علاوہ ایک اسپتال اور سڑک کا بھی افتتاح کیا۔ پاک فوج کے سربراہ نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کے دوران ان کی قربانیوں کو سراہا اور یقین دلایا کہ فاٹا کی ترقی فوج کی ترجیحات میں شامل ہے، یہ ترقیاتی منصوبے قبائلی علاقوں میں معیار زندگی کو بہتر بنائیں گے، فاٹا میں اب موثر بارڈر مینجمنٹ پر توجہ دی جائے گی، دہشت گردوں کو دوبارہ یہاں نہیں آنے دیا جائے گا، فوج اس وقت تک واپس نہیں جائے گی جب تک کام مکمل نہیں ہوجاتا۔ رواں برس نقل مکانی کرنے والوں کی آباد کاری کا مکمل کرلیا جائے گا ، اس کے علاوہ ملک بھر میں دیرپا استحکام کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کامبنگ آپریشن جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 545915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش