QR CodeQR Code

باشعور عوام نے احتجاج اور الزام تراشیوں کی سیاست کو مسترد کر دیا، ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی

16 Jun 2016 04:24

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ نئے سال کے وفاقی اور صوبائی بجٹ نے ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن سرگودہا کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ سرگودہا کے نواحی علاقے 110 جنوبی میں مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری ناظم کمبوہ کی رہائش گاہ پر افطار پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باشعور عوام نے احتجاج اور الزام تراشیوں کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں حکومت عوامی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ سرگودہا میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ نئے سال کے وفاقی اور صوبائی بجٹ نے ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔


خبر کا کوڈ: 545975

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/545975/باشعور-عوام-نے-احتجاج-اور-الزام-تراشیوں-کی-سیاست-کو-مسترد-کر-دیا-ڈاکٹر-ذوالفقار-بھٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org