0
Saturday 23 May 2009 11:43

افغان حکومت اور طالبان کے معاہدے کے امکانات کم ہیں،امریکی وزیرِ دفاع

افغان حکومت اور طالبان کے معاہدے کے امکانات کم ہیں،امریکی وزیرِ دفاع
واشنگٹن:امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں حکومت اور طالبان کے درمیان معاہدے کے امکانات بہت کم ہیں۔امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں گیٹس کا کہنا تھا کہ جب تک شدت پسند میدانِ جنگ میں کامیابی کے ساتھ سرگرم ہیں،تب تک طالبان قیادت کے مفاہمت پر تیار ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں عراق کی طرز پر مفاہمت کے لئے حالات سازگار نہیں ہیں۔ کابل اور طالبان کے درمیان مبینہ مذاکرت اور اتحادی فوج کے انخلا ء کے لئے ڈیڈلائن کے مطالبے کے حوالے سے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی وزیرِ دفاع نے کہا کہ واشنگٹن ایسی کسی صورت کو ہرگز قبول نہیں کرے گا۔ انکا کہنا تھا کہ اس قسم کی لڑائیوں کے خاتمے میں مفاہمت کا بھی کسی حد تک دخل ہوتا ہے ۔لیکن سوال یہ ہے کہ کیا شدت پسند افغان حکومت کی شرائط پر مفاہمت کریں گے یا پھر وہ حکومت سے اپنی شرائط منوائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 5460
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش