QR CodeQR Code

پاکستانی حج آپریٹرز ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ بھارتی ہیکرز نے ہیک کرلی

15 Jun 2016 18:46

اسلام ٹائمز: ہیکرز نے ویب سائٹ پر پاکستانی ہیکر فیصل افضل خان کے نام پیغام جاری کیا ہے کہ اگر اس نے بھارت کے کسی بھی ادارے کی ویب سائٹ ہیک کی تو وہ پاکستان کی تمام سرکاری ویب سائٹس ہیک کرلیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی ہیکرز نے پاکستانی حج آپریٹرز ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ ہیک کر لی ہے اور ویب سائٹ پر پاکستانی ہیکر فیصل افضل خام کے نام پیغام جاری کیا ہے۔ indiskullz Nil3sH 1337 نامی ہیکر نے اپنا تعلق انڈین سائبر سکیورٹی فورس کے ساتھ بتاتے ہوئے پاکستانی ہیکر فیصل افضل خان کے نام پیغام جاری کیا ہے کہ اگر اس نے بھارت کے کسی بھی سرکاری ادارے کی ویب سائٹ ہیک کی تو وہ پاکستان کی تمام سرکاری ویب سائٹ ہیک کر لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 546108

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/546108/پاکستانی-حج-ا-پریٹرز-ایسوسی-ایشن-کی-ویب-سائٹ-بھارتی-ہیکرز-نے-ہیک-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org