QR CodeQR Code

پری مون سون کا آغاز ہوگیا، راولپنڈی، پشاور سمیت کئی علاقوں میں طوفانی بارشیں

15 Jun 2016 19:03

اسلام ٹائمز: راولپںڈی اسلام آباد میں طوفانی بارش کے نتیجے میں کئی سائن بورڈز گر گئے، درخت زمین بوس شاہراوں، گلیوں و بازاروں میں پانی جمع ہونے سے راستے مسدود، کھڑکیوں، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، فیڈرز ٹرپ ہونے سے بعض علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے پری مون سون بارشوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے جو کہ جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پری مون سون سے متعلق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو آگاہ کر دیا ہے اور بتایا ہے کہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کوہاٹ میں حالیہ جاری بارشیں جمعہ تک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی، چکوال، جہلم، منڈی بہاءالدین، گجرات، سرگودھا اور گوجراانوالہ کے علاوہ پشاور، اٹک، حضرو میں شدید بارش ہورہی ہے۔ پشاور میں آندھی و بارش سے مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میں طوفانی بارش کے نتیجے میں کئی سائن بورڈز گر گئے، درخت زمین بوس شاہراوں، گلیوں و بازاروں میں پانی جمع ہونے سے راستے مسدود، کھڑکیوں، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، فیڈرز ٹرپ ہونے سے بعض علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔


خبر کا کوڈ: 546115

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/546115/پری-مون-سون-کا-ا-غاز-ہوگیا-راولپنڈی-پشاور-سمیت-کئی-علاقوں-میں-طوفانی-بارشیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org