QR CodeQR Code

بدترین لوڈشیڈنگ پر پارٹی مشاورت کے بعد وفاق کیخلاف احتجاج کا فیصلہ کرینگے، وزیراعلیٰ سندھ

16 Jun 2016 08:54

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں لوڈشیڈنگ عروج پر ہے، وفاق ایسا نہ کرے کہ ہم احتجاج پر مجبور ہو جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں لوڈشیڈنگ عروج پر ہے، لہٰذا وفاق ایسا نہ کرے کہ ہم احتجاج پر مجبور ہو جائیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جس کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں لوڈشیڈنگ عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے معاملے پر وفاق کو کئی خط لکھ چکے ہیں، لہٰذا وفاق ایسا نہ کرے کہ ہم احتجاج پر مجبور ہو جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بدترین لوڈشیڈنگ پر پارٹی مشاورت کے بعد وفاق کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 546221

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/546221/بدترین-لوڈشیڈنگ-پر-پارٹی-مشاورت-کے-بعد-وفاق-کیخلاف-احتجاج-کا-فیصلہ-کرینگے-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org