QR CodeQR Code

پاکستان کی کشمیر پالیسی واضح نہیں، لیکن جب تک ایک بھی مجاہد باقی ہے انڈیا پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، حزب المجاہدین

16 Jun 2016 11:13

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عامر سیف اللہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کا مطالبہ ہے کہ ان کو بھی ایسٹ تیمور، شمالی سوڈان اور بوسینا کی طرح حق خودارادیت دیا جائے، بھارت پاکستانی دریاؤں پر مسلسل بند بنا کر پاکستان کو بنجر بنانے کی سازش کررہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نائب سپریم کمانڈر حزب المجاہدین عامر سیف ﷲ نے سرگودہا میں تنظیم کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھارت کی سات لاکھ سے زائد غاضب افواج کشمیر کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکی، تو مودی کی غیاریاں اور مکاریاں کشمیریوں کو حق خودارادیت سے کیسے روک سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ایک بھی مجاہد زندہ ہے، بھارت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، حکومت پاکستان کی کشمیر پر واضح پالیسی نہ ہونے کی وجہ بھارت پاکستانی دریاؤں پر مسلسل بند بنا کر پاکستان کو بنجر بنانے کی سازش کررہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کشمیریوں کا مطالبہ ہے کہ ان کو بھی ایسٹ تیمور، شمالی سوڈان اور بوسینا کی طرح حق خودارادیت دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 546242

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/546242/پاکستان-کی-کشمیر-پالیسی-واضح-نہیں-لیکن-جب-تک-ایک-بھی-مجاہد-باقی-ہے-انڈیا-کو-میلی-آنکھ-سے-دیکھ-سکتا-حزب-المجاہدین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org