QR CodeQR Code

افغان فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے میجر علی جواد کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، آمنہ ملک

16 Jun 2016 11:26

اسلام ٹائمز: خوشاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان اپنی مذموم کاروائیوں سے باز نہ آیا اور پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی، تو اُسے اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی رہنما آمنہ ملک نے خوشاب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان پاکستان دشمن عناصر کے اشاروں پر اشتعال انگیز کاروائیوں کے ذریعے خطے کا امن برباد کرنا چاہتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت اپنی مدبرانہ حکمت عملی کے ذریعے اُس کے مذمو م مقاصد پورے نہیں ہونے دے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے میجر علی جواد کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر افغانستان اپنی مذموم کاروائیوں سے باز نہ آیا اور پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی، تو اُسے اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا۔


خبر کا کوڈ: 546251

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/546251/افغان-فورسز-کی-فائرنگ-سے-شہید-ہونیوالے-میجر-علی-جواد-کا-خون-رائیگاں-نہیں-جائے-گا-آمنہ-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org