0
Thursday 16 Jun 2016 23:11

امریکہ کی شہ پر گوادر اور چائنہ کوریڈور کیخلاف آپریشن ہوتا دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

امریکہ کی شہ پر گوادر اور چائنہ کوریڈور کیخلاف آپریشن ہوتا دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ پنجاب کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سینئر صحافیوں اور اپوزیشن پارٹیز کے رہنماؤں نے خصوصی شرکت کی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عید کے بعد تمام سیاسی جماعتیں حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہوں گی۔ پی سی ہوٹل لاہور میں دیئے جانیوالے افطار ڈنر میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر حسن محی الدین، پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر جہانگیر بدر، تحریک انصاف کے رہنما چودھری محمد سرور، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور، صدر عوامی مسلم لیگ پنجاب میاں قدیر، اینکر پرسن ڈاکٹر دانش، سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی اور چودھری غلام حسین سمیت دیگر موجود تھے۔ حسن محی الدین کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے جمہوریت اور قوم کو کھویا ہوا مقام دلانے میں ان کا ساتھ دیا ہے جس پر وہ ان کے ممنون ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین باب شروع ہونے جا رہا ہے، پاکستان عوامی تحریک کے 14 شہیدوں کی لاشیں حکمرانوں کے انجام کو خوفناک بنا دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سپر پاور امریکہ کی شہ پر گوادر اور چائنہ کوریڈور کیخلاف آپریشن ہوتا دیکھ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 546466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش