0
Friday 17 Jun 2016 13:37

خواتین حضرت خدیجہ ؓ کی سیرت کو مشعل راہ بنائیں، ملک محبوب الرسول قادری

خواتین حضرت خدیجہ ؓ  کی سیرت کو مشعل راہ بنائیں، ملک محبوب الرسول قادری
اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل غوثیہ فورم کے چیئرمین ملک محبوب الرسول قادری نے جوہرآباد میں سیدہ خدیجہ کیے یوم وصال کی مناسبت سے محفل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین حضرت خدیجہ ؓ  کی سیرت کو مشعل راہ بنائیں، انہوں نے سب سے پہلے اسلام قبول کر کے دین حق کی سر بلندی کے لئے اپنا کردار ادا کیا۔ جبکہ میانوالی کے معروف مذہبی راہنما قاری آصف عنایت اﷲ چشتی نے جامع مسجد شیر خیل میں نشست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ام المومنین سیدہ حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ  قریش خاندان کی بہت باوقار اور ممتاز خاتون تھیں، آپؓ کو آقاؐ کی پہلی بیوی ہونے کی بھی سعادت حاصل ہے، آپؓ مہر و وفا کا پیکرعظیم اور سب سے پہلے آقاؐ کی نبوت پرایمان لائیں۔
خبر کا کوڈ : 546507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے