0
Friday 17 Jun 2016 15:37

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک، 4 زخمی

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک، 4 زخمی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق، جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع تاج کمپلیکس کے نزدیک نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں موقع پر موجود 3 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کے بعد علاقے کا گھیراؤ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی، جبکہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اکٹھا کرکے تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے تینوں افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب لیاری اور ناظم آباد میں بھی فائرنگ کے واقعات پیش آئے، جس میں 2 افراد جاں بحق، جبکہ ایک زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 546512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش