اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے ڈاکٹر طاہر القادری کی جان کو خطرہ ہے اور دھرنے سے متعلق بہت سی دھمکیاں ملی ہیں۔ طاہر القادری کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ ڈاکٹرطاہر القادری کی جان کو خطرہ ہے اس لئے انہیں فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ دھرنے سے متعلق بھی بہت سی دھمکیاں ملی ہیں اور منہاج القرآن انتظامیہ سے ملاقاتوں میں حالیہ صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔ دھرنے کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے ہیں اور دھرنے کے اطراف میں ایلیٹ فورس کے کمانڈوز تعینات ہوں گے۔