QR CodeQR Code

طاہرالقادری انصاف کی آڑ میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں، ساجد میر

17 Jun 2016 21:29

اسلام ٹائمز: مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا دورہ پاکستان صرف اور صرف سیاسی ماحول خراب کرنے کیلئے ہوتا ہے، وہ سیاسی پھلجڑیاں بکھیرنے کے بعد اپنے اصل وطن کینیڈا واپس چلے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے آرمی چیف سے انصاف کا مطالبہ عدلیہ پر عدم اعتماد کا اظہار ہے، طاہر القادری انصاف کی آڑ میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ساجد میر کا کہنا تھا کہ ماضی کی دھرنا سیاست میں بھی جان بوجھ کر آرمی چیف کو سیاسی معاملات میں گھسیٹنے کی کوشش کی گئی اور اب پھر جو کام عدالت کے کرنا کا ہے اسکا تقاضا آرمی چیف سے کیا جا رہا ہے، انصاف کا تقاضا عدلیہ سے کرنا چاہیے جو کہ درست راستہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کیخلاف ضرور کارروائی ہونی چاہیے، متاثرہ خاندانوں کو انصاف ملنا چاہیے مگر جو راستہ مولانا صاحب اختیار کر رہے ہیں اس سے صاف نظر آ رہا ہے کہ وہ انصاف کی آڑ میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں، جس کا مقصد جمہوریت کو ڈی ریل کرنا ہے۔ سینیٹر ساجد میر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا دورہ پاکستان صرف اور صرف سیاسی ماحول خراب کرنے کیلئے ہوتا ہے، وہ سیاسی پھلجڑیاں بکھیرنے کے بعد اپنے اصل وطن کینیڈا واپس چلے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 546585

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/546585/طاہرالقادری-انصاف-کی-آڑ-میں-فساد-برپا-کرنا-چاہتے-ہیں-ساجد-میر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org