QR CodeQR Code

طورخم بارڈر گیٹ کو میجر علی جواد چنگیزی کے نام سے منسوب کرنیکا فیصلہ

17 Jun 2016 21:59

اسلام ٹائمز: میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ افغان فورسز کی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے میجر علی جواد چنگیزی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گیٹ شہید کے نام کیا جائے گا جس کا با ضابطہ اعلان بہت جلد ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پاک افغان بارڈر پر بننے والے طورخم گیٹ کو میجر علی جواد چنگیزی شہید کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ افغان فورسز کی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے میجر علی جواد چنگیزی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گیٹ شہید کے نام کیا جائے گا جس کا با ضابطہ اعلان بہت جلد ہو گا۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز افغان فورسز نے پاکستانی علاقے میں بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا، جس کے باعث میجر اور لیفٹیننٹ سمیت 18 اہلکار زخمی ہوئے۔ بعد ازاں میجر علی جواد چنگیزی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے، ان کی نماز جنازہ میں شیعہ سنی مسلک سے تعلق رکھنے والے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 546596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/546596/طورخم-بارڈر-گیٹ-کو-میجر-علی-جواد-چنگیزی-کے-نام-سے-منسوب-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org