0
Saturday 18 Jun 2016 10:50

داعش کی کارروائیوں میں کمی نہیں لا سکے، سی آئی اے کے سربراہ

داعش کی کارروائیوں میں کمی نہیں لا سکے، سی آئی اے کے سربراہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن کا کہنا ہے کہ داعش کے ہزاروں جنگجو دنیا بھر میں پھیل چکے ہیں اور بین الاقوامی شدت پسند تنظیم اب بھی دنیا کے لئے بڑا خطرہ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جان برینن کا امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے اراکین کے روبرو اپنے بیان میں کہنا تھا کہ روس کی جانب سے شامی اپوزیشن کے خلاف فضائی کارروائیوں کی وجہ سے صدر بشار الاسد گزشتہ برس کے مقابلے میں مضبوط پوزیشن میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میدان جنگ میں تمام تر کوششوں کے باوجود ہم داعش کی دہشت گردانہ کارروائیوں اور شدت پسند تنظیم کی بین الاقوامی پہنچ کو کم نہیں کر سکے، شدت پسند تنظیم اب بھی مزید حملوں کے  لئے لوگوں کو بھرتی کر رہی ہے اور انھیں تربیت فراہم کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 546597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش