0
Saturday 18 Jun 2016 03:25

عید کے بعد ایسی فلم چلائیں گے کہ جاتی امرا کی اینٹ سے اینٹ بج جائے گی، شیخ رشید

عید کے بعد ایسی فلم چلائیں گے کہ جاتی امرا کی اینٹ سے اینٹ بج جائے گی، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ طاہر القادری نے ٹریلر دے دیا، عید کے بعد پوری فلم چلے گی، نواز شریف اپنے آپ کو جمہوریت سمجھتے ہیں اور اپنے بھائی شہباز شریف پر شک کرتے ہیں۔ لاہور میں مال روڈ پر پاکستانی عوامی تحریک کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں 100 دن بہت اہم ہیں، 10 جولائی سے 10 ستمبر تک بہت سی تبدیلیاں ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈر ہے گوادر پورٹ آپریشنل ہونے سے پہلے کوئی بڑا آپریشن نہ ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج ساری قوم کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کسی اور کیس کا فیصلہ ہو یا نہ ہو لیکن سانحہ ماڈل ٹاون کے مظلوموں کو انصاف ضرور ملے گا اور ظالموں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کی آمد سے حکومت کو بہت تکلیف ہے، نواز شریف نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا، غریبوں کا خون چوسا اور مظلوموں پر ظلم کئے، اگر عوام اس ظلم پر سڑکوں پر نہیں نکلے گی تو آئندہ آنے والی نسلیں بھی ان ظالموں کی غلام رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی نواز شریف کیخلاف تحریک چلتی ہے تو مشرق اور مغرب کی سرحدیں گرم ہو جاتی ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اپنے بھائی شہباز شریف کو فوج کا آدمی سمجھتے ہیں اور ان پر شک کرتے ہیں، نواز شریف صرف اپنی ذات کو جمہوریت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم طاہرالقادری کی مشکور ہے جنہوں نے سڑکوں پر آنے کی بنیاد رکھی، طاہر القادری نے زبر دست ٹریلر چلایا ہے، عید کے بعد ایسی فلم چلائیں گے کہ جاتی امرا کی اینٹ سے اینٹ بج جائے گی۔ انہوں نے نواز شریف کے بچوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو 500 کی دھاڑی نہیں لگا سکتے تو وہ چھ سو ارب روپے کے گھر کیسے لے سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 546636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش