QR CodeQR Code

حضرت خدیجہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا نے اسلام اور نبی کریمﷺ کیساتھ وفا کی انتہا کر دی، سید سعیدالحسن

18 Jun 2016 10:40

اسلام ٹائمز: جامع مسجد نورالہدی فیصل آباد میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نور الہدیٰ فائونڈیشن کا کہنا تھا کہ اگر خواتین معاشرے کو پر امن اور مثالی بنانا چاہتی ہیں تو سیرت خدیجہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا پر عمل پیرا ہو جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نور الہدیٰ فائونڈیشن سعیدالحسن شاہ نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت خدیجہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا نے اسلام اور نبی کریمﷺ کیساتھ وفا کی انتہا کر دی، آپ ؓنے اپنی ساری دولت اسلام کیلئے وقف کی اور ہر موقع پر نبی کریمﷺ کے ساتھ رہیں۔ جامع مسجد نورالہدی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے رہتی دنیا تک خواتین کے لئے مثال قائم کر دی کہ اطاعت شوہر اور دین داری ہی حقیقی کامیابی کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر خواتین معاشرے کو پر امن اور مثالی بنانا چاہتی ہیں تو سیرت خدیجہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا پر عمل پیرا ہو جائیں۔


خبر کا کوڈ: 546669

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/546669/حضرت-خدیجہ-رضی-اﷲ-تعالی-عنہا-نے-اسلام-اور-نبی-کریمﷺ-کیساتھ-وفا-کی-انتہا-کر-دی-سید-سعیدالحسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org