QR CodeQR Code

سیدہ خدیجہ کی بے مثال قربانیاں تاریخ اسلام کا روشن باب ہیں، الحاج سرفراز احمد تارڑ

18 Jun 2016 10:47

اسلام ٹائمز: جامع مسجد الکریم گوجرانوالا میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت رہنما نے کہا کہ اسلام اور بانی اسلام کی خاطر ہر مصیبت کو خندہ پیشانی سے برداشت کیا، قیامت خیز لمحات اور آزمائش کی گھڑیوں میں اسلام کی خاتون اول ام المومنین نے استقامت کا مظاہرہ کیا، محسنہ اسلام کی وفات کو سرکار دوعالم نے غم کا سال قرار دیا۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل گوجرانوالا کے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ حضرت سیدہ خدیجہ الکبریٰ نے اپنے مال اور اولاد سے اسلام کی آبیاری فرمائی ،اسلام اور اہل اسلام حضرت خدیجہ کے احسانات تاقیامت یاد رکھیں گے۔ جامع مسجد الکریم میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اور بانی اسلام کی خاطر ہر مصیبت کو خندہ پیشانی سے برداشت کیا، قیامت خیز لمحات اور آزمائش کی گھڑیوں میں اسلام کی خاتون اول ام المومنین نے استقامت کا مظاہرہ کیا، محسنہ اسلام کی وفات کو سرکار دوعالم نے غم کا سال قرار دیا، آپ نے اپنی تمام دولت حضورکے قدموں میں نچھاور کر دی، حسن سیرت اعلیٰ اخلاق، بلند کردار، شرافت و مرتبے کی وجہ سے مکہ مکرمہ اور اردگرد میں طاہرہ کے خوبصورت اور پاکیزہ لقب سے مشہور تھیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت سیدہ خدیجہ کی ترویج دین اور اشاعت اسلام کے حوالے سے لازوال اور بے مثال قربانیاں تاریخ اسلام کا روشن باب ہیں، حضرت سیدہ خدیجہ الکبریٰ کے تدبر کی وجہ سے اسلام کو تقویت ملی، ان کے کارناموں کو پرائمری سے یونیورسٹی تک نصاب میں پڑھایا جائے، ام المومنین کی سیرت و کردار تمام خواتین کےلئے نمونہ عمل ہے۔


خبر کا کوڈ: 546672

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/546672/سیدہ-خدیجہ-کی-بے-مثال-قربانیاں-تاریخ-اسلام-کا-روشن-باب-ہیں-الحاج-سرفراز-احمد-تارڑ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org