QR CodeQR Code

آزاد کشمیر الیکشن، راولپنڈی کی 3 مہاجرین سیٹوں کیلئے زبردست جوڑ توڑ

18 Jun 2016 11:46

اسلام ٹائمز: آزادکشمیر کی 44 رجسٹرڈ جماعتوں میں سے صرف پانچ انتخابی میدان میں ہیں جبکہ 39 انتخابی عمل سے باہر رہیں گی۔ تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کا انتخابی اتحاد ملکر بھی مہاجرین کے حلقوں میں کوئی مضبوط امیدوار نہیں دے سکا۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کے پہلے مرحلہ میں سیاسی، مذہبی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے، مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقوں میں آزادکشمیر کی 44 رجسٹرڈ جماعتوں میں سے صرف پانچ انتخابی میدان میں ہیں جبکہ 39 انتخابی عمل سے باہر رہیں گی۔ مہاجرین کے تین حلقوں میں روایتی حریف جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مقابلہ ہو گا جبکہ تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کا انتخابی اتحاد ملکر بھی کر ان حلقوں میں مضبوط امیدوار نہیں دے سکا ہے۔ نئی انتخابی فہرستوں میں راولپنڈی کے تینوں حلقوں سے 42 ہزار ووٹروں کو خارج کیا گیا ہے۔ 21 جولائی کے الیکشن کیلئے مہاجرین کے حلقوں میں بھی سرگرمیاں زور پکڑ گئی ہیں۔ متعلقہ ریٹرننگ افسروں کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں (ن) لیگ کے امیدوار راجہ صدیق، پیپلز پارٹی کے چوہدری فخرالزمان، پی ٹی آئی کے حمید پوٹھی، مسلم کانفرنس کے یوسف نسیم، سردار ممتاز، سردار علی مرتضیٰ شامل ہیں۔ سردار مرتضیٰ علی اور راجہ سعید دونوں لیگی ٹکٹ کے خواہاں تھے۔ راجہ سعید نے جموں ون کراچی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا جبکہ سردار مرتضیٰ نے جموں چھ سے پارٹی فیصلے کے خلاف علم بغاوت بلند کیا۔ ویلی چار سے مسلم لیگ (ن) کے سید علیم شاہ، پیپلز پارٹی کے اظہر گیلانی، مسلم کانفرنس کے اظہر قادری اور اشتیاق بخاری شامل ہیں، لیگی قیادت نے اس حلقہ سے مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری شاہ غلام قادر کے بیٹے کو ٹکٹ دیا جبکہ باپ خود نیلم آزادکشمیر سے الیکشن لڑ رہا ہے۔ ویلی پانچ سے مسلم کانفرنس کی مہر النساء، مسلم لیگ (ن) کے احمد رضا قادری، پیپلز پارٹی کے عبدالسلام بٹ کے درمیان مقابلہ ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 546706

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/546706/آزاد-کشمیر-الیکشن-راولپنڈی-کی-3-مہاجرین-سیٹوں-کیلئے-زبردست-جوڑ-توڑ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org