QR CodeQR Code

ڈی آئی خان پولیس کی کارروائی، سات ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

18 Jun 2016 18:28

اسلام ٹائمز: گومل یونیورسٹی پولیس نے علاقہ پہوڑ میں سرچ آپریشن کرکے سات ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے رائفلز، بندوقیں، پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، اس دوران پولیس نے کرایہ داری ایکٹ میں بھی ایک شخص کو گرفتار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں پہوڑ کے علاقے میں کارروائی کرکے سات ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی پولیس نے ایس ایچ او سلیم اللہ کی قیادت میں ڈی پی او لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) یاسر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر علاقہ پہوڑ میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران پولیس نے چار رائفلز، دو بندوق، ایک پستول اور 75 کارتوس برآمد کرکے مرزا، غلام فرید، محمد امین، رمضان، عصمت اللہ، عنایت اللہ اور الہی بخش کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اسطرح چار مشتبہ افراد کوبھی گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کرایہ داروں کے کوائف کی چیکنگ کے دوران متعلقہ تھانے میں کرایہ داروں کے کوائف درج نہ ہونے پر ایک کرایہ دار غلام مصطفی کے خلاف 10 کے پی کے کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 546818

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/546818/ڈی-آئی-خان-پولیس-کی-کارروائی-سات-ملزم-گرفتار-اسلحہ-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org